Death of Ustad Latafat Hussain
استاد لطافت حسین کی وفات

استاد لطافت حسین

٭17جون 2005ء کو کلاسیکی موسیقی کے معروف استاد، استاد لطافت حسین خان وفات پاگئے۔
استاد لطافت حسین کا تعلق کلاسیکی موسیقی کے معروف شام چوراسی گھرانے سے تھا۔ وہ استاد سلامت علی خان کے فرزند اور استاد نزاکت علی خان کے بھتیجے تھے۔ ان کا خاندان خیال، دھرپد اور کلاسیکی موسیقی کے حوالے سے پورے برصغیر میں معروف ہے۔ استاد لطافت حسین خان گائیکی کے علاوہ ہارمونیم، سرمنڈل اور تانپورہ بجانے میں بھی اختصاص رکھتے تھے۔
استاد لطافت حسین کے بھائیوں میں شرافت علی خان، سخاوت علی خان اور شفقت علی خان بھی کلاسیکی گائیکی کے حوالے سے بے حد معروف ہیں جبکہ موجودہ دور کے مقبول گلوکار رفاقت علی خان ان کے کزن ہیں۔

UP