Wildlife Pheasants
تحفظ جنگلی حیات سیریز کے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

1975ء میں پاکستان کے محکمہ ڈاک نے تحفظ جنگلی حیات کے عنوان سے ڈاک ٹکٹوں کی ایک نئی سیریز کا آغاز کیا تھا ۔ اس سیریز کے چار مختلف سیٹ 1975ء اور1976ء کے دوران جاری ہوئے تھے جبکہ اس سیریز کا پانچواں سیٹ 17جون 1979ء کو جاری ہوا جس پر لمبی دم رکھنے والے پرندوں
(  PHEASANTS) کو موضوع بنایا گیا تھا۔ان ڈاک ٹکٹوں کی مالیت 20پیسے، 25پیسے، 40پیسے اور ایک روپیہ تھی اور ان پر بالترتیبMONAL PHEASANT، WHITE - CRESTED KALIJ PHEASANT،KOKLAS PHEASANT اور CHEER PHEASANT کی تصاویر شائع کی گئی تھیں ۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے جناب مختار احمد نے ڈیزائن کیے تھے۔

UP