2013-11-28
ای سی او کے قیام کی بیسویں سال گرہ کے موقع پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
28 نومبر 2013ء کو اکنامک کواپریشن آرگنائزیشن (ای سی او ) کے قیام کی بیسویں سال گرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پرپاکستان پوسٹ اوراکنامک کواپریشن آرگنائزیشن (ای سی او )کے لوگو چھپے تھے اور اس تنظیم میں شامل دس ممالک کا نقشہ بنا تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر انگریزی میں Two Decades of Extended Cooperation کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت پچیس روپے تھی اور اس کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔






