27 April
محکمہ ڈاک کی مین آف لیٹرز سیریز میں صوفی برکت علی کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

27اپریل2013ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے عظیم اہل قلم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی سیریز کا ایک ڈاک ٹکٹ نامور عالم دین صوفی برکت علی کی یاد میں جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پرصوفی برکت علی کا ایک خوب صورت پورٹریٹ بنا تھا۔ آٹھ روپے مالیت کا یہ ڈاک ٹکٹ عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھااوراس پر انگریزی میں MEN OF LETTERSاورSUFI BARKAT ALI 1911 1997  کے الفاظ تحریر تھے۔

UP