سپریم کورٹ آف پاکستان کی گولڈن جوبلی پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
23مارچ2006ء کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے قیام کے 50 سال مکمل ہونے پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے چار روپے اور پندرہ روپے مالیت کے دو یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر سپریم کورٹ آف پاکستان کی خوبصورت عمارت کی تصویر بنی تھی اور انگریزی میں JUSTICE FOR ALL اورGOLDEN JUBILEE OF SUPREME COURT OF PAKISTAN 1956 2006 کے الفاظ تحریر تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن سپریم کورٹ آف پاکستان نے فراہم کیا تھا۔






