قیام پاکستان کی گولڈن جوبلی پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
23 مارچ 1998ء کو قیام پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پرپاکستان کی مسلح افواج کے تین افسران کے خوب صورت پورٹریٹس بنے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ پر انگریزی میں 50 YEARS OF PAKISTAN ARMED FORCES اور GOLDEN JUBILEE CELEBERATIONS 1947 - 1997کی عبار ت درج تھی۔ سات روپیے مالیت کے اس یادگاری ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن آئی ایس پی آر نے فراہم کیا تھا۔






