2003-12-12
پاکستان میں آبدوزوں کی تیاری کی تکمیل پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
دسمبر 1999ء میں پاکستان نے اپنی پہلی آب دوز پی این ایس خالد اور 24اگست 2002ء کو اپنی دوسری آب دوز سعد کی تیاری میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے 12دسمبر 2003ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن پران دونوں آبدوزوں کی تصاویر بنی تھیں اور انگریزی میںدونوں آبدوزوں کے نام اورA QUANTUM LEAP TOWARDS SELF RELINANCE کے الفاظ تحریر تھے۔ ان دونوں ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن نیول اتھارٹیز آف سب میرین کنسٹرکشن، پی این ڈاک یارڈ، کراچی نے فراہم کیا تھا۔






