2001-12-02
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کی بیسویں سالگرہ کے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
2دسمبر 2001ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کی بیسویں سالگرہ کے حوالے سے دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن کی مالیت پانچ روپے اور تیس روپے تھی۔ پانچ روپے والے ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن سید علی افسر نے تیار کیا تھا اور اس پر شیخ زید بن سلطان النہیان اور قائد اعظم کے پورٹریٹس بنے تھے جبکہ تیس روپے والے ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا اور اس پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے پرچم بنے تھے۔ ان دونوں ڈاک ٹکٹوں پر عربی میں ۳۰ عامامن الصداقۃ الباکستانیہ الاماراتیۃ اور انگریزی میں 30 YEARS OF PAK-UAE FRIENDSHIP کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔






