انگلستان اور آ سٹریلیا کے درمیان پہلی پرواز کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

2دسمبر 1969ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے انگلستان اور آ سٹریلیا کے درمیان پہلی پرواز کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر50پیسے مالیت کا ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کی ڈیزائنر نگہت شیر محمد نے تیار کیا تھا ۔ اس ڈاک ٹکٹ پر  50th Anniversary of First Aeroplane Flight England-Australia 1919-1969کے الفاظ تحریر تھے ۔ پاکستان سے اس ڈاک ٹکٹ کے اجرأ کا سبب یہ تھا کہ 1919ء  میں انگلستان اور آ سٹریلیا کے درمیان یہ پہلی پرواز کراچی سے بھی گزری تھی۔

UP