05 October
شیر شاہ سوری کی یاد میں ڈاک ٹکٹ اور سووینئر شیٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

5اکتوبر 1991ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے برصغیر کے مشہور شہنشاہ شیرشاہ سوری کی یاد میں ایک خوبصورت سووینئر شیٹ اور ایک یادگاری ٹکٹ جاری کیا۔ یہ سووینئر شیٹ اور ڈاک ٹکٹ دونوں نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کے پروفیسر سعید اختر نے ڈیزائن کئے تھے۔
شیر شاہ سوری نے ہندوستان پر 1540ء سے 1545ء تک محض پانچ سال حکومت کی تھی مگر اس کا دورِ حکومت رفاہ عامہ کے متعدد کاموں کی وجہ آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ شیرشاہ سوری کا سب سے بڑا کارنامہ جرنیلی سڑک کی تعمیر ہے جو پشاور کو کلکتہ سے ملاتی ہے۔
شیرشاہ سوری کی یاد میں جاری ہونے والی سووینئر شیٹ کی مالیت 7 روپے اور ڈاک ٹکٹ کی مالیت 5 روپے تھی۔اس سووینئر شیٹ اور یادگاری ٹکٹ پر شیر شاہ سوری کی تصویر بنی تھی اور انگریزی میں EMPEROR SHER SHAH SURI C 1472- 1545 کے الفاظ تحریر تھے ۔

UP