ہاکی کے گرینڈ سلام کے موقع پر جاری ہونے والا ڈاک ٹکٹ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
1985ء میں پاکستان کی ہاکی ٹیم نے دنیائے ہاکی کے کم و بیش سب ہی بڑے ٹورنامنٹس جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا تھا۔ ان ٹورنامنٹس میں اولمپکس، ورلڈ کپ، ایشیا کپ اور ایشین گیمز کے نام سرفہرست تھے۔ اتنے ٹورنامنٹس میں بیک وقت کامیابی کو کھیلوں کی اصطلاح میں گرینڈ سلام (Grand Slam) کہا جاتا ہے۔ 5جون 1985ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اس حوالے سے ایک روپیہ مالیت کا ایک خوبصورت یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جسے عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر اولمپک کھیلوں کے گولڈ میڈل، عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی ٹرافی اور ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے میڈل کی تصاویر شائع کی گئی تھیں۔






