اسٹاک ہوم میںانسانی ماحولیات کی عالمی کانفرنس کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
5 جون1972 ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اقوام متحدہ کی جانب سے اسٹاک ہوم میں منعقد ہونے والی انسانی ماحولیات کی عالمی کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر20پیسے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنر رفیع الدین نے تیا رکیا تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر ONLY ONE EARTHکے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔






