1980-11-10
پندرہویں صدی ہجری کے آغاز پر ڈاک ٹکٹ اور سووینیر شیٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
10 نومبر 1980ء مطابق یکم محرم الحرام 1401ھ سے پاکستان میں نئی اسلامی صدی کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر ملک بھر میں نماز شکرانہ ادا کی گئی۔ پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اس موقع پر تین خصوصی ڈاک ٹکٹوں اور سووینیر شیٹ جاری کرکے اس موقع کو یادگار بنایا۔ یہ تین خصوصی ڈاک ٹکٹ جن کی قیمت 40 پیسے، 2 روپے اور 3 روپے تھی بالترتیب شاہد احمد، جبین سلطانہ اور عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کئے تھے۔ 4 روپے مالیت والی خصوصی سووینیر شیٹ پر 15 روشن شمعیں بنائی گئی تھیں اور اس کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔






