1963-11-10
کمال اتاترک کی برسی کے موقع پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
10 نومبر 1963ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ترکی کے عظیم رہنما اور جدید ترکی کے معمار مصطفی کمال پاشا اتاترک کی 25 ویں برسی کے موقع پر ایک یادگاری ٹکٹ جاری کیا۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے آرٹسٹ اشفاق غنی نے ڈیزائن کیا تھا اور اس پر اتاترک کے مقبرے کی تصویر بنی تھی۔
کمال اتاترک‘ وہ پہلی غیر ملکی شخصیت تھے جن کے حوالے سے پاکستان کے محکمہ ڈاک نے کسی ڈاک ٹکٹ کا اجرأ کیا تھا۔






