29 September
سینٹ پیٹرکس کیتھڈرل، کراچی کے قیام کی صدسالہ سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

29ستمبر 1978ء کو کراچی میں واقع سینٹ پیٹرکس کیتھڈرل کے قیام کی صدسالہ سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے دو ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن میں ایک ڈاک ٹکٹ پر اس کیتھڈرل کی عمارت اور دوسرے ڈاک ٹکٹ پر کالج کی ایک گلاس ونڈو کی خوب صورت تصویر طبع کی گئی تھی ۔کراچی میں اس کیتھڈرل کی تعمیر 1878ء میں شروع ہوکر 1882ء میں مکمل ہوئی تھی۔ ایک روپیہ اور دو روپے مالیت والے ان دونوں ڈاک ٹکٹوںپر    St. Patrick’s Cathedral Karachi
1978  کے الفاظٖ شائع کیے گئے تھے اور ان کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ پیپرز کے ڈیزائنر جناب عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

UP