30 September
تحفظ جنگلی حیات سیریز کے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

1975ء میں پاکستان کے محکمہ ڈاک نے تحفظ جنگلی حیات کے عنوان سے ڈاک ٹکٹوں کی ایک نئی سیریز کا آغاز کیا ۔ اس سیریز کے پہلے دو ڈاک ٹکٹ 30 ستمبر 1975ء کو جاری ہوئے جن پر سیاہ تیتر Black Partridge کی تصاویر بنی تھیں۔ 20پیسے اور سوا دو روپے مالیت کے ان دو
  یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنر عادل صلاح الدین  نے تیا رکیا تھا۔ ان ڈاک ٹکٹوں  پر  “Protect Wild Life”اور"Black Partridge"کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔

UP