Death of Shams Zubari
شمس زبیری کی وفات

شمس زبیری

٭3 ستمبر 1999ء کو ممتاز شاعر اور صحافی شمس زبیری قادر آباد حجرہ شاہ مقیم اوکاڑہ میں وفات پاگئے اور وہیں آسودۂ خاک ہوئے۔
شمس زبیری 1917ء میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے ریڈیو سے وابستگی اختیار کی اور مصلح زبان کے فرائض انجام دیتے رہے اسی دوران انہوں نے ایک ادبی جریدہ نقش جاری کیا جو اپنے زمانے کا ایک بڑا مقبول ادبی جریدہ تھا۔ یہ جریدہ دیگر ادبی رسائل  میں چھپنے والی مقبول ترین اور بہترین اصناف ادب کاانتخاب یکجا کرکے پیش کرتا تھا اور یوں اس کے ذریعہ قاری کو ایک ہی جریدے کے ذریعے تمام ادبی جریدوں میں شائع ہونے والا بہترین ادب ایک ہی جگہ پڑھنے کو مل جاتا تھا۔
شمس زبیری ایک خوشگو شاعر بھی تھے۔ ان کے دو اشعار ملاحظہ ہوں:

سودا وہ سما گیا ہے سر میں  جچتا ہی نہیں کوئی نظر میں
پہچان رہا ہوں دشمنوں کو  کچھ دوست بھی ہیں مری نظر میں
 

UP