صادق محمد کی پیدائش

صادق محمد

٭3 مئی 1945ء پاکستان کے مشہور ٹیسٹ کرکٹر صادق کی تاریخ پیدائش ہے۔
وہ جونا گڑھ میں پیدا ہوئے تھے۔ صادق محمد پاکستان کے کرکٹرز کے مشہور خاندان محمد برادران میں سب سے چھوٹے بھائی ہیں۔ ان کے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 24 اکتوبر 1969ء کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوا تھا۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں مجموعی طور پر 41 ٹیسٹ میچوں میں حصہ لیا اور 5 سنچریوں کی مدد سے مجموعی طور پر 2579 زنر اسکور کیے۔ انہوں نے 19 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی اور 383 رنز اسکور کیے۔

UP