فیض احمد فیض کو امن کا لینن انعام ملا

فیض احمد فیض

٭30 اپریل 1962ء کو حکومت روس نے پاکستان کے ممتاز شاعر فیض احمد فیض کو لینن انعام برائے امن عطا کرنے کا اعلان کیا۔ فیض احمد فیض کے ساتھ اس برس یہ انعام گھانا کے صدر ڈاکٹر نکرومہ ‘ معروف مصور پکاسو‘ ہنگری کے صدر اور سیاست دان ایسٹوین ڈوبی اور چلی کی شاعرہ ڈی اسپنوزا کو بھی دیئے جانے کا اعلان ہوا۔
فیض احمد فیض نے اپنا یہ انعام یکم جون 1962ء کو حاصل کیا۔اس موقع پر فیض احمد فیض کو لینن انعام برائے امن دینے والی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ فیض کی شاعری اور اس کی انتھک زندگی کی طرح نوآبادیات کے خلاف اور آزادی‘ امن اور انسانی مساوات کی خاطر جدوجہد پر ابھارتی ہے۔ فیض نے دنیا میں امن کے قیام میں فعال حصہ لیا ہے اور انہوں نے تخفیف اسلحہ کی کانفرنس منعقدہ جنیوا اور تاشقند میں ایشیائی ادیبوں کی کانفرنس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
 

UP