Laeeq Ahmad
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ لئیق احمد

لئیق احمد خان

معروف ٹی وی کمپیئر لئیق احمد 29 اکتوبر 1933ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے شماریات میں گریجویشن کیا اور بعد ازاں پنجاب یونیورسٹی سے فزکس اور پبلک ایڈمنسٹریشن میں ایم اے کی اسناد حاصل کیں۔
لئیق احمد 1964 سے پاکستان ٹیلی وژن سے بطور کمپئیرمنسلک تھے۔ انھیں 1970 کی الیکشن ٹرانسمیشن، سائنس میگزین اور کوئزپروگرام منزل کے علاوہ کئی معروف پروگراموں کی کمپیئرنگ کا اعزاز حاصل تھا۔ لئیق احمد انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور سے بھی بطور رجسٹرار وابستہ رہے تھے اور انھی کی کوششوں سے لاہور میں سائنس اینڈ ٹیکناالوجی میوزیم قائم ہوا تھا۔
حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 1993ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور پاکستان ٹیلی وژن نے 1997 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ عطا کیے تھے۔
لئیق احمد کا انتقال 27 جنوری 2014ء کو اسلام آباد میں ہوا اور وہ اسلام آباد ہی میں آسودہ خاک ہوئے۔

UP