1984-08-14





صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ قاری وحید ظفر قاسمی
قاری وحید ظفر قاسمی
پاکستان کے نامور قاری اور نعت خواں قاری وحید ظفر قاسمی کا تعلق دارالعلوم دیوبند کے مشہور عالم دین مولانا قاسم نانوتوی کے خانوادے سے ہے۔ ان کا پورا خاندان تلاوت کلام پاک کے حوالے سے معروف ہے اور ان کے والد قاری زاہر قاسمی اور چچا قاری شاکر قاسمی بھی پاکستان کے نامور قاریوں میں شمار ہوتے ہیں۔
قاری وحید ظفر قاسمی نے انتہائی کم عمری میں قرأت کے کئی عالمی مقابلوں میں حصہ لیا اور اعلیٰ اعزازات حاصل کیے۔ 1972ء میں انھوں نے مشہور نعت ’’اللہ ہو اللہ ہو‘‘ پیش کرکے نعت خوانوں کی صف میں بھی اہم مقام حاصل کرلیا۔ 14 اگست 1984ء کو حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کاردگی کا اعزاز عطا کیا۔ وہ کراچی میں قیام پذیر ہیں ۔