2013-04-30






پاکستان کے محکمہ ڈاک کی نشان حیدر سیریز کے تین مزید ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
6ستمبر1995ء کو یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کا سب سے بڑا عسکری اعزازنشان حیدرحاصل کرنے والے سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک نئی سیریز کا آغاز کیا تھاجسے نشان حیدر سیریز کا نام دیا گیاتھا۔
30اپریل 2013ء کو اس سیریز کے تین مزید ڈاک ٹکٹ جاری کیے گئے جن پرنشان حیدر حاصل کرنے والے دو سپوتوں حوالدار لالک جان شہید اور کیپٹن کرنل شیر خان شہید اور نشان حیدر کے مساوی اعزاز ہلال کشمیرحاصل کرنے والے سپوت نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کے خوب صورت پورٹریٹ بنے تھے اور انگریزی میں ان کے نام، سن ہائے پیدائش و شہادت اور ان کے حاصل کردہ اعزازات کے نام تحریر تھے۔ نشان حیدر سیریز کے ان تینوں ڈاک ٹکٹوں کی مالیت آٹھ آٹھ روپے تھی اور ان کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔