2013-04-30




پاکستان آرمی میوزیم کے افتتاح کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
30اپریل 2013ء کوراولپنڈی میں پاکستان آرمی میوزیم کے افتتاح کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پندرہ روپے مالیت کا ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پرپاکستان آرمی میوزیم اور اس کے سامنے ایستادہ صوبے دار خداداد خان کے مجسمے کی تصویر شائع کی گئی تھی اور انگریزی میں INAUGRATION OF PAK ARMY MUSEUM کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیارکیا تھا۔