2012-11-25
پاکستان میں پہلے ونڈ فارم پاور پروجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
25نومبر 2012ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان میں پہلے ونڈ فارم پاور پروجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر پندرہ روپے مالیت کا ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر اس ونڈ فارم پاور پروجیکٹ کی تصویر بنی تھی اور انگریزی میں COMMERCIAL OPERATION OF FIRST WIND FARM PROJECT IN PAKISTAN کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے جناب عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔






