05 May
تھائی لینڈ کے بادشاہ اور ملکہ کے دورئہ پاکستان کی پچاس ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

5 مئی 2012ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے  1962ء میںتھائی لینڈ کے بادشاہ شاہ بھومی بول ادولیادیج اور ان کی ملکہ سریکت کے دورئہ پاکستان کی پچاس ویںسالگرہ کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کی مالیت آٹھ روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پرپاکستان اور تھائی لینڈ کے پرچم اوربادشاہی مسجد لاہور کے پیش منظر میںشاہ بھومی بول ادولیادیج اور ان کی ملکہ سری کت کے اس دورے کی ایک تاریخی تصویر شائع کی گئی تھی اور انگریزی میں   50th ANNIVERSARY OF STATE VISIT OF KING  AND QUEEN OF THAILAND TO PAKISTAN
1962-2012  کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کاڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

 

UP