حبیب پبلک اسکول، کراچی کے قیام کی پچاسویں سالگرہ پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
29مارچ 2009ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے کراچی کے معروف تعلیمی ادارے حبیب پبلک اسکول کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا کیا جس پر اس اسکول کا لوگو اور عمارت کی تصویر شائع کی گئی تھی اورانگریزی میں HABIB PUBLIC SCHOOL, 50 Years, 1959 2009, GOLDEN JUBILEE کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت پانچ روپے تھی اور اس کا ڈیزائن آفتاب ظفر نے تیارکیا تھا۔






