2007-01-16


کراچی میونسپل کارپوریشن کی پلاٹینم جوبلی پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
16جنوری2007ء کوکراچی میونسپل کارپوریشن کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے دس روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر کراچی میونسپل کارپوریشن کی خوبصورت عمارت کی تصویر بنی تھی اور انگریزی میں Karachi City Council PLATINUM JUBILEE CELEBRATION KMC Bldg. (1932-2007) کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن فیضی امیر صدیقی نے تیار کیا تھا۔