2005-04-30


ٓانسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ، کراچی کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
30اپریل 2005ء کو پاکستان کے قدیم کاروباری تربیتی ادارے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ، کراچی کے قیام کی پچاسویں سالگرہ منائی گئی۔ یہ ادارہ 1955ء میں قائم ہوا تھا۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے تین تین روپے مالیت کے دو ڈاک ٹکٹ جاری کیے۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر اس ادارے کے دونوں کیمپسز کی عمارتوں کی منظر کشی کی گئی تھی اور 1955 2005 50 YEARS OF EXCELLENCE INSTITUTE OF BUSINESS ADMINISTRATION کے الفاظ تحریر تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن رضا احمد نے تیار کیا تھا۔