2003-12-17
ہوائی جہاز کی ایجاد کی صد سالہ سالگرہ پر ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
17 دسمبر 2003ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ہوائی جہاز کی ایجاد کے سو سال مکمل ہونے پردو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جس پرمختلف قسم کے فوجی ہوائی جہازوں کی تصاویر بنی تھیں اور انگریزی میں (1903-2003) PAF IN ACTION AT SIACHIN (1988-1990), PAF'S TRANSACTION INTO JET AGE (1956) اور 100TH ANNIVERSARY OF POWERED FLIGHTکے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔ دو، دو روپے مالیت کے یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ بالترتیب گروپ کیپٹن (ر) ایس ایم اے حسینی اورشجاعت علی نے ڈیزائن کیے تھے۔






