2003-04-30



سرسید میموریل سوسائٹی کے قیام کی تیسری سال گرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
30 اپریل 2003ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے سرسید میموریل سوسائٹی کے قیام کی تیسری سال گرہ کے موقع پر ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیاجس کی مالیت دو روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پراس ادارے کی عمارت کی تصویراور ادارے کا لوگو بنا تھا اور انگریزی میںSIR SYED MEMORIAL ISLAMABAD ESTD-2000 کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن فیضی امیر صدیقی نے تیار کیا تھا۔