کراچی میں ڈاک ٹکٹوں کی قومی نمائش کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
31جنوری 2003ء کو کراچی میں آرٹس کونسل کے مقام پر ڈاک ٹکٹوں کی قومی نمائش کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ شائع کیا جس پر پاکستان کے قومی پھول گل یاسمین کی تصویر بنی تھی اور انگریزی میں PAKISTAN NATIONAL PHILATELIC EXHIBITIONکے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ پیپرز کے مسعود الرحمٰن نے تیار کیا تھا۔






