2001-10-28
کانونٹ آف جیسس اینڈ میری، لاہورکے قیام کی ایک سو پچیسویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
28اکتوبر 2001ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے کانونٹ آف جیسس اینڈ میری، لاہورکے قیام کی ایک سو پچیسویں سالگرہ کے موقع پر چارروپے مالیت کا ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر کالج کی عمارت کی تصویر اور کالج کا لوگو بنا تھااور انگریزی میں 1876-2001 CONVENT OF JESUS AND MARRY, LAHORE EDUCATING YOUTH FOR 125 YEARS کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن مسز رخسانہ ڈیوڈنے تیار کیا تھا۔






