2001-10-27
ترکمانستان کی آزادی کی دسویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
27اکتوبر2001ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ترکمانستان کی آزادی کی دسویں سالگرہ کے موقع پر پانچ روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر ترکمانستان کے پرچم اور اس کے صدر Saparmurate Niyazov کی تصویر شائع کی گئی تھی اور انگریزی میں 1991-2001 "TURKMENBASHY" 10th ANNIVERSARY OF TURKMENISTAN INDEPENDENCE کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان کے محکمہ خارجہ نے فراہم کیا تھا۔






