2001-12-13
پولیو کے خلاف جنگ کے حوالے سے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
13دسمبر 2001ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پولیو کے خلاف جنگ کے حوالے سے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کی مالیت دو روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پرپولیو کی متاثرہ ایک بچی کی تصویربنی تھی اور اُردو میں ’’پولیو سے پاک پاکستان‘‘ کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کو عبداللہ صدیقی نے ڈیزائن کیا تھا۔






