1999-09-18



اسلامک ڈیولپمنٹ بنک کی سلور جوبلی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
18ستمبر 1999ء کو اسلامک ڈیولپمنٹ بنک کی سلور جوبلی کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کی مالیت پانچ روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹوں پر اسلامک ڈیولپمنٹ بنک کے صدر دفتر کی تصویر شائع کی گئی تھی اور انگریزی میںSILVER JUBILEE CELEBERATIONS OF ISLAMIC DEVELOPMENT BANK 1975-1999کے الفاظ تحریر تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ عبداللہ صدیق نے ڈیزائن کیا تھا۔