22 April
پشاور میں ستائیسویں قومی کھیلوں کے انعقاد پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

22اپریل1998ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پشاور میں منعقد ہونے والے ستائیسویں قومی کھیلوں کے حوالے سے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ جس پرایک مشعل بنی تھی اور انگریزی میں  27TH NATIONAL GAMES کے الفاظ تحریر تھے۔ سات روپے مالیت کے اس یادگاری ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن جناب عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

UP