کرئہ ارض کی اوزون تہہ کے تحفظ کے لیے ہونے والے مانٹریال پروٹوکول کی دس سالہ سالگرہ پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
15 نومبر 1997ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے کرئہ ارض کی اوزون تہہ کے تحفظ کے لیے ہونے والے مانٹریال پروٹوکول کی دس سالہ سالگرہ کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر کرہ ارض کا نقشہ بنا تھا اورانگریزی میں PROTECT OUR EARTH-SAVE THE OZONE LAYER کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔ تین روپے مالیت کا یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ نرگس منیر نے ڈیزائن کیا تھا۔






