08 May
پاکستان کے پھل سیریز کے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

1997ء میں پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ’’پاکستان کے پھل‘‘ کے عنوان سے ڈاک ٹکٹوں کی ایک نئی سیریز کا آغاز کیا۔ اس سیریز کا پہلا ڈاک ٹکٹ  8مئی1997ء کو جاری ہوا جس پرسیب کی تصویر بنی تھی۔ دو روپے مالیت کے اس یادگاری ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنر عادل صلاح الدین نے تیا رکیا تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ پرسیبوں کی تصویر بنی تھی اورانگریزی میںAPPLE اور FRUITS OF PAKISTAN کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔

UP