08 April
امیر تیمورکے چھ سو ساٹھویں یوم پیدائش کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

8اپریل 1997ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے امیر تیمورکے چھ سو ساٹھویں یوم پیدائش کے موقع پر تین روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ۔ اس ڈاک ٹکٹ پر امیر تیمور کا ایک خوب صورت پورٹریٹ شائع کیا گیا تھا اوراس پر انگریزی میں AMIR TEMUR 660TH JUBILEEکے الفاظ تحریر تھے ۔ یہ ڈاک ٹکٹ ایک پوسٹر کی مدد سے ڈیزائن کیا گیاتھا۔

UP