1992-11-01
اسلامیہ کالج، لاہور کے قیام کی سوویں سالگرہ پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
یکم نومبر 1992ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اسلامیہ کالج، لاہورکے قیام کی سوویں سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا کیا جس پر اس کالج کی عمارت کی تصویراور لوگو شائع کیا گیا تھا اورانگریزی میں 1892 -1992 CENTENARY CELEBERATIONS GOVERNMENT ISLAMIA COLLEGE LAHORE کے الفاظ تحریرتھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت تین روپے تھی اور اسے الیاس احمد جیلانی نے ڈیزائن کیا تھا۔






