26 July
Badar-1
بدرِ اول کے حوالے سے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

26جولائی 1990ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے پہلے مصنوعی سیارے بدراوّل کی خلا میں کامیاب روانگی کے حوالے سے ایک خوب صورت ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر بدر اوّل کی تصویر شائع کی گئی تھی اور پس منظر میں پاکستانی عمارتیں دکھائی گئی تھیں جن میں فیصل مسجد، اسلام آباد نمایاں تھیں۔ تین روپے مالیت کے اس ڈاک ٹکٹ پر انگریزی میں BADR-1  FIRST SATELLITE OF PAKISTAN کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن سید علی افسر نے تیار کیا تھا۔

UP