24 March
Safe Motherhood South Asia Conference
لاہور میں محفوظ ممتا کانفرنس کا انعقاد

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

24 مارچ 1990ء کو لاہور میں سینئر وفاقی وزیر بیگم نصرت بھٹو نے عورت کی صحت اور سلامتی کے بارے میں چار روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا جسے محفوظ ممتا کی کانفرنس کا نام دیا گیا۔ اس کانفرنس کا انعقاد عالمی بنک، پاپولیشن کونسل انٹرنیشنل چائلڈ پیرنٹ ہڈ فیڈریشن، یونیسف، عالمی ادارۂ صحت، فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان اور حکومت پاکستان نے کیا تھا اور اس کانفرنس میں پاکستان کے علاوہ نیپال، بھوٹان، سری لنکا، بھارت، مالدیپ اور بنگلہ دیش نے حصہ لیا تھا۔ اس کانفرنس کا انعقاد کا مقصد دنیا بھر کے ترقی پذیر ممالک میں رہنے والی خواتین کے مسائل کی طرف توجہ مبذول کرواناتھا۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 5 روپے مالیت کا ایک یادگاری ٹکٹ بھی جاری کیا جس کا ڈیزائن فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فراہم کیا تھا۔اس ڈاک ٹکٹ پر انگریزی میں SAVE MOTHERS LIVES اور  SAVEMOTHERHOOD SOUTH ASIA CONFERECE  LAHORE 24th- 28th March, 1990 کے الفاظ تحریر تھے۔

 

UP