1990-02-09

آرگنائزیشن آف دی اسلامک کانفرنس کے قیام کی بیس سالہ سالگرہ پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
9 فروری 0 199ء مطابق 12رجب 1410ھ کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے آرگنائزیشن آف دی اسلامک کانفرنس ( او آئی سی)کے قیام کی بیس سالہ سالگرہ کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پرآرگنائزیشن آف دی اسلامک کانفرنس کا لوگوشائع کیا گیا تھا اور12 RAJAB 1410 A.H. OIC 20th ANNIVERSARY OF THE ESTABLISHMENT OF ORGANAIZATION OF ISLAMIC CONFERENCE
کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔ایک روپے مالیت کا یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔