1989-10-20



اسلام آباد میں سیف گیمزکے انعقاد پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
20اکتوبر1989ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اسلام آباد میں چوتھے سیف گیمزکے انعقاد پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر سیف گیمز کا لوگو اور اس میں شرکت کرنے والے ممالک کے پرچم بنے تھے اور انگریزی میں 4th SAF GAMES ISLAMABADکے الفاظ تحریر تھے ۔ ایک روپے مالیت کے اس یادگاری ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن جناب عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔