1987-12-28
پاکستان کے محکمہ ڈاک کی چالیسویں سالگرہ پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
28 دسمبر 1987ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے خود اپنے محکمے کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر تین روپیہ مالیت کا ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ جس پرمحکمہ ڈاک کا لوگو بنا تھا اورمحکمہ ڈاک کی نو مختلف اسکیموں کے نام اور 40 YEARS OF PAKISTAN POST OFFICE 1947 1987 کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنرعادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔






