1985-01-05
گرل گائیڈ تحریک کے قیام کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
5 جنوری 1985ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے گرل گائیڈ تحریک کے قیام کی پچھترویںسالگرہ کے موقع پر 60پیسے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ یہ تنظیم اسکاؤٹ تحریک کے بانی لارڈ بیڈن پاول نے 1910ء نے قائم کی تھی اور پچھتر سال میں اس کے ارکان کی تعداد اسی لاکھ تک پہنچ چکی تھی جو دنیا کے ایک سو آٹھ ممالک میں پھیلے ہوئے تھے۔ اس تنظیم نے فیصلہ کیا تھا کہ 1975ء کا سال عالمی سطح پر منائی جائے اور یہ ڈاک ٹکٹ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ پراس گرل گائیڈ تحریک کا لوگو بنا تھا اور 1910-1975کے علاوہ 75th YEAR OF GIRL GUIDE MOVEMENT کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنرعادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔






