لاس اینجلس اولمپکس کے انعقاد پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

31جولائی 1984ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے لاس اینجلس اولمپکس کے انعقاد پر پانچ یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا ۔ یہ پانچ ڈاک ٹکٹ ان پانچ اولمپک کھیلوں کے حوالے سے جاری کیے گئے تھے جن میں اس سال پاکستان نے حصہ لیا تھا۔ یہ پانچ کھیل تھے ہاکی، کشتی رانی، ایتھلیٹکس، پہلوانی اور باکسنگ۔ تین تین روپے مالیت کے ان پانچ یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن جناب عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

UP