پاکستانی دست کاریوں کے فروغ کے لیے ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
23اگست 1979ء اور 20 فروری 1982ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پا کستانی دست کاریوں کے دو سیٹ جاری کیے تھے ۔ اسی تسلسل میں پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 9 مارچ 1983ء کوایک، ایک روپیہ مالیت کے دو ڈاک ٹکٹوں پر مشتمل پاکستانی دست کاریوں کاتیسراسیٹ جاری کیاجن پر بالترتیب پنج پھولو اور اسٹرا میٹس کی تصاویر شائع کی گئی تھیں ۔ یہ ڈاک ٹکٹ میسرز سیکورا سنگاپور (پرائیویٹ) لمیٹڈ میں طبع ہوئے تھے۔






