1982-04-24

تحفظ جنگلی حیات سیریز کے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
1975ء میںپاکستان کے محکمہ ڈاک نے تحفظ جنگلی حیات کے عنوان سے ڈاک ٹکٹوں کی ایک نئی سیریز کا آغاز کیا تھا ۔ اس سیریز کے چار مختلف سیٹ 1975ء اور1976ء کے دوران اور پانچواں سیٹ 17جون 1979ء کو جاری ہوا تھا۔اس سلسلے کا ایک ڈاک ٹکٹ اور ایک سیٹ 1981ء میں جاری ہوئے۔ 1982ء میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھا گیا اور اس سلسلے کے دو مزید ڈاک ٹکٹ 24اپریل 1982ء کو جاری ہوئے ۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر دریائے سندھ میں پائی جانے والی اندھی ڈولفن کی تصویر بنی تھی اور انگریزی میں Indus Dolphin Platanista indiکے الفاظ تحریر تھے ۔ ان ڈاک ٹکٹوں کی مالیت 40پیسے اور ایک روپے تھی ۔ ان ڈاک ٹکٹوں کو جناب عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔