پندرہویں صدی ہجری کے آغاز پر ڈاک ٹکٹ اور سووینیر شیٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
10 نومبر 1980ء مطابق یکم محرم الحرام 1401ھ کو نئی اسلامی صدی کے آغاز پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے تین خصوصی ڈاک ٹکٹ اور سووینیر شیٹ جاری کیے تھے ۔ اس سلسلے کا چوتھا ڈاک ٹکٹ 7مارچ 1981ء کو جاری کیا گیا جس کی منظوری آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز (او آئی سی) نے دی تھی ۔اس خصوصی ڈاک ٹکٹ کی مالیت 40 پیسے تھی اور اس پر انگریزی میں Advent of 15th Century Hijra اور عربی میں قران پاک کی ایک آیت : ’’ان ھٰذا امتکم امۃ واحدۃ ‘‘ درج کی گئی تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پر مسجد نبوی کا گنبد بھی بنا تھا اور اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیارکیا تھا۔






